کراچی میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کے اغواءاور زیادتی کا کیس ، پولیس نے آخر کار ملزمان کو پکڑ لیا 

کراچی میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کے اغواءاور زیادتی کا کیس ، پولیس نے آخر کار ...
کراچی میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کے اغواءاور زیادتی کا کیس ، پولیس نے آخر کار ملزمان کو پکڑ لیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں نوجوان طالبہ کے مبینہ اغواءاور جنسی زیادتی کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مزید افراد کو گرفتار کر لیاہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد چار ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام کے مطابق لڑکی اور چاروں ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے ہیں جو کہ آج لیب بھیجے جائیں گے، ڈی این اے کی رپورٹ آنے کے بعد ہی زیادتی سے متعلق واضح ہو گا۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے موبائل فونز تحویل میں لے لیے گئے ہیں اور متاثرہ لڑکی کا موبائل فون بھی پولیس کے پاس ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے موبائل فون سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے انہیں دیا گیا ہے، ڈی این اے، سی سی ٹی وی اور موبائل فونز کے فارنزک کے بعد ہی کیس میں پیش رفت ہو سکے گی۔ 

واضح رہے کہ جمعے کے روز گلشن حدید سے کالج جاتے ہوئے فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملزمان اغوا کے بعد لڑکی کو ڈیفنس کے علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -