”وزیراعظم عمران خان نے جس سرجن سے بالوں کا ٹرانسپلانٹ کروایا اسے سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا گیا“غریدہ فاروقی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے سینیٹ کو ’ فتح ‘ کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور پی ٹی آئی کے ایک امیدوار سے متعلق سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے بڑا دعویٰ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سے ڈاکٹر ہمایوں مہمند کو ٹیکنوکریٹ سیٹ کا ٹکٹ الاٹ کیا گیا ہے جو اسلام آباد کے مشہور ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجن ہیں جن کے بارے میں خبر ہی کہ وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں اور انکا ہیئر ٹرانسپلانٹ بھی کیا اورپھر پمز اسلام آباد کے چیئرمین بھی بنائے گئے۔“
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سےڈاکٹر ہمایوں مہمند کو ٹیکنوکریٹ سیٹ کا ٹکٹ الاٹ کیا گیا ہے جو اسلام آباد کے مشہور ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجن ہیں جنکے بارے میں خبر ہیکہ وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں اور انکا ہیئر ٹرانسپلانٹ بھی کیا پھر پمز اسلام آباد کے چئیرمین بھی بنائے گئے۔
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) February 13, 2021
سینئر صحافی غریدہ فاروقی کے دعوے پر ڈاکٹر شہباز گل غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور تصدیق یا تردید کرنے کی بجائے سیدھے ذاتیات پر ہی اترے آئے اور صحافی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔شہباز گل نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ بھی صحافت ہے ؟ پھر اس محترمہ کو ہراسمنٹ یاد آ جاتی ہے۔ اب ہم آپکو بتانا شروع کریں کہ آپ اپنے شو میں کس کو بلاتی ہیں اور کیوں بلاتی ہیں؟ یا آپکی پلاسٹک سرجری پر قیاس آرائی شروع کریں تو فورا آپ نے عورت کارڈ کھیلنا شروع کر دینا ہے۔ خبریں تو سب کے بارے بہت ہیں۔“
اب یہ بھی صحافت ہے ؟ پھر اس محترمہ کو ہراسمنٹ یاد آ جاتی ہے۔ اب ہم آپکو بتانا شروع کریں کہ آپ اپنے شو میں کس کو بلاتی ہیں اور کیوں بلاتی ہیں۔ یا آپکی پلاسٹک سرجری پر قیاس آرائی شروع کریں تو فورا آپ نے عورت کارڈ کھیلنا شروع کر دینا ہے۔
خبریں تو سب کے بارے بہت ہیں https://t.co/QdiAUQxUhE
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 13, 2021