سپیکر قومی اسمبلی کا زیرحراست ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زیرحراست ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شہبازشریف ،خواجہ آصف ،خورشیدشاہ اور علی وزیر مختلف مقدمات میں زیر حراست ہیں ،تین مارچ کو قومی اسمبلی ہال میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ ہو گی ،دو مارچ کی شام تک زیرحراست ارکان کو اسلام آباد پہنچادیا جائےگا۔