سیمنٹ سے لدے افغانستان جانیوالے ٹریلر پر چھاپہ، کیا کچھ نکلا؟ یقین کرنا مشکل

سیمنٹ سے لدے افغانستان جانیوالے ٹریلر پر چھاپہ، کیا کچھ نکلا؟ یقین کرنا مشکل
سیمنٹ سے لدے افغانستان جانیوالے ٹریلر پر چھاپہ، کیا کچھ نکلا؟ یقین کرنا مشکل
سورس:   Wikimedia Commons

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پاکستان سے افغانستان سیمنٹ برآمد کرنے کی آڑ میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ذیلی ادارے  ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ  نے طورخم  سٹیشن پر برآمدی کنسائمنٹ میں چھپایا گیا ہتھیار ضبط کر لیا ۔

کسٹمز کلکٹریٹ کے مطابق  پاکستان سے سیمنٹ برآمد کرنے  کی آڑ  میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، کسٹمز نے بوریوں سے لدے ٹریلر کی تلاشی  لی تو  مختلف برانڈز کے 120 پستول اور 43500 گولیاں برآمد  ہوگئیں۔ ٹریلر  ڈرائیور کو حراست میں لے کر ایف آئی آر درج کرلی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -