ضمنی الیکشن میں حکومتی وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،سائرہ افضل تارڑ

ضمنی الیکشن میں حکومتی وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،سائرہ افضل تارڑ
ضمنی الیکشن میں حکومتی وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،سائرہ افضل تارڑ

  

حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما اورسابق وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ کاکہناہے کہ ضمنی الیکشن میں حکومتی وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،گوجرانوالہ ریجن مسلم لیگ ن کاقلعہ ہے اورجیت یقینی ہے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق لیگی رہنما کاکہناہے کہ گوجرانوالہ ریجن کے عوام آج بھی ووٹ نوازشریف کی امانت سمجھتے ہیں ،وزیرآباداور ڈسکہ ضمنی الیکشن کو دیکھ کر حکومتی وزرابوکھلاگئے ہیں ،پی پی 51 میں حکومت کی جانب سے ایک کام بھی کروایاگیا ہو تو بات کرے ۔

انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے حلقوں میں ترقیاتی کروانے والے ڈھائی سال کہاں تھے،ضمنی الیکشن میں حکومت کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ،پی ڈی ایم آج بھی اپنے ایک ایجنڈے پر متفق ہے،یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے مشترکہ امیدوار ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -حافظ آباد -