دولہے کی گاڑی پر فائرنگ ، لیکن دراصل وجہ کیا بنی اور ملزم کون تھا؟ حیران کن انکشاف

دولہے کی گاڑی پر فائرنگ ، لیکن دراصل وجہ کیا بنی اور ملزم کون تھا؟ حیران کن ...
دولہے کی گاڑی پر فائرنگ ، لیکن دراصل وجہ کیا بنی اور ملزم کون تھا؟ حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی ) کیماڑی میں دولہے کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دولہے کی گود میں بیٹھا ہوا بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق دلہن کے چچا زاد بھائی نے کسی اور سے شادی ہونے پر فائرنگ کی، لڑکی کے والد نے بچپن میں ملزم سے بیٹی کی شادی کا کہا تھا لیکن اب رشتہ کہیں اور طے کردیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے چچا زاد بھائی کی گرفتاری کوششیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسان چوک پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیاتھا اوردولہا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دولہا بارات لیکر ملیر سے کیماڑی مسان چوک آیا تھا اور واپس جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، دولہے کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا،فائرنگ کرنے والا دلہن کا چچازاد بھائی ہے، جس نے اپنی منگتر کی کسی اور سے شادی کرنے پر فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق 10 سالہ لڑکے کی لاش ٹھٹھہ منتقل کردی گئی جبکہ زخمی دلہا اسفند یاد نجی ہسپتال زیر علاج ہے، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔