پنجاب کی 11 سیٹوں پر کل 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

پنجاب کی 11 سیٹوں پر کل 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
پنجاب کی 11 سیٹوں پر کل 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ الیکشن کی گہما گہمی عروج ہے اور امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ جاری ہے،پنجاب کی 11 سیٹوں پر کل 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے سیف اللہ نیازی، جمشید اقبال چیمہ نے جنرل نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرائے،مسلم لیگ ن سے جنرل نشستوں کیلئے سیف الملوک کھوکھر، افنان اللہ نے بھی کاغذات جمع کرائے۔

مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا اور پی پی کے عظیم الحق منہاس نے بھی کاغذات جمع کرائے،ٹیکنوکریٹس نشستوں پر ن لیگی اعظم نذیر تارڑاور بیرسٹر علی ظفر پی ٹی آئی نے کاغذات جمع کرائے،خواتین کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کی سعدیہ عباسی نے کاغذات جمع کرائے،خواتین کی نشستوں پر پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقاتیمور نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،اعجازچودھری،عون عباس، علامہ ساجدمیرو متعددامیدواروں نے تاحال کاغذات جمع نہیں کرائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -