سینیٹ الیکشن میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی جیتیں گے یا نہیں؟ وزیر ریلوے اعظم سواتی نے پیشن گوئی کردی

سینیٹ الیکشن میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی جیتیں گے یا نہیں؟ وزیر ریلوے ...
سینیٹ الیکشن میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی جیتیں گے یا نہیں؟ وزیر ریلوے اعظم سواتی نے پیشن گوئی کردی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ  سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار و سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کو شکست  ہوگی ،ان کا کہناتھاکہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ن لیگ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے۔

اعظم سواتی کے اس دعوے پر یوسف رضا گیلانی نے رد عمل میں کہا کہ اعظم سواتی کی بات کو سنجیدہ نہ لیں ، وہ پی ڈی ایم کے ترجمان نہیں۔

یادرہے کہ  پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضاگیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں اور ان کےکاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندہ دو سابق وزرائے اعظم ہیں۔ سابق وزرائے اعظم راجا پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندہ ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -