برطانوی پولیس نے طیارے کو اڑان بھرنے سے قبل رن وے سے واپس بلا کر ایسے شخص کو گرفتار کر لیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

برطانوی پولیس نے طیارے کو اڑان بھرنے سے قبل رن وے سے واپس بلا کر ایسے شخص کو ...
برطانوی پولیس نے طیارے کو اڑان بھرنے سے قبل رن وے سے واپس بلا کر ایسے شخص کو گرفتار کر لیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں پولیس نے مشتبہ اغواءکارکو پکڑنے کیلئے عین وقت پر کارروائی کرتے ہوئے طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نوٹنگم شائر پولیس کو چارسالہ بچی کو زبردستی اٹھا کر لے جانے والے شخص سے متعلق رپورٹ موصول ہوئی اور کیمروں نے لندن جانے والی گاڑی کو ٹریک کیا ۔ مشتبہ اغواءکار نے لندن سے شام چھ بجے کی رومانیہ دالرحکومت بخارسٹ کیلئے فلائٹ پر ٹکٹ بک کروائی تھیں تاہم جس وقت یہ معاملہ پولیس کے سامنے آیا تو ملزم کی تلاش کیلئے وقت کی شدید کمی تھی ، طیارہ ابھی پرواز بھرنے کیلئے رن وے کی طرف ٹیکسی کر رہا تھا کہ پولیس ایئر پورٹ پہنچ گئی اور طیارے کو اڑان بھرنے سے رکوا دیا ، جہاز کو واپس ہینگر پر لایا گیا جہاں پولیس نے جہازمیں داخل ہوتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی وہ 32 سالہ شخص بچی کا جاننے والا تھا جسے بچی کو اغواءکرنے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا تاہم بعدازاں اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا لیکن تحقیقات جاری ہیں ، بچی کو اس کی ماں کے حوالے کر دیا گیاہے ۔

مزید :

برطانیہ -