جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ، قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں متوقع

جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ، قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں متوقع
جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ، قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج کھیلے جانے والے آخری اور فیصلہ کن میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں۔
پہلے دونوں میچوں میں توقعات کے مطابق پرفارم نہ کرسکنے والے فاسٹ بولر حارث روف کی جگہ حسن علی کو موقع دیا جاسکتا ہے اور خوش دل شاہ کو آصف علی کیلئے جگہ خالی کرنا پڑسکتی ہے جبکہ افتخار احمد کو باہر بیٹھا کر نوجوان دانش عزیز کے ڈبیو کا امکان ہے۔
ٹیم انتظامیہ فہیم اشرف کا بیٹنگ آرڈر بدل کر جلد کریز پر بھجوانے کی حکمت عملی بھی سوچ رہی ہے اس کے ساتھ محمد حسنین کو بھی کھلانے پرغور کیا جارہا ہے تاہم حتمی پلینگ الیون کا فیصلہ سٹیڈیم میں آکر وکٹ کا معائنہ کرنے کے بعد ہوگا۔واضح رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

مزید :

کھیل -