حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عام آدمی کاجینامحال ہے،ناصر شاہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت ڈررہی ہے ان کواپنے ارکان پرشک ہے،ان کی نااہلی کی وجہ سے عام آدمی کاجینامحال ہے،بجلی کے بل اتنے بڑھادیئے ہیں عام آدمی بھرنہیں سکتا۔
وزیر اطلاعات سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کا واقعہ دیکھ لیں احتجاج کے بعد ٹکٹ واپس لیا،ان کاکہناتھا کہ آرڈیننس میں لکھا ہے دوہری شہریت کاامیدوار الیکشن لڑ سکتا ہے،شرط اتنی ہے کہ جیتنے کے بعد دوہری شہریت چھوڑ دے ۔
انہوں نے کہاکہ ایک طرف مہنگائی کی وجہ سے چیزیں مہنگی ہیں،دوسری طرف سندھ کے عوام کو گیس ہی نہیں ملتی ،ہم نے گیس بحران پرشدید تحفظات کااظہار کیا ہے ،ناصر شاہ نے کہاکہ سندھ پاکستان میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے،آئین کے مطابق گیس کی پیداوارکے مطابق سندھ کو بھی حق ملتاچاہئے ،ایل این جی دیگر صوبوں کو دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ گندم کا بحران پورے ملک میں آیا،آٹاپورے ملک میں مہنگا ہوااس کا ملبہ سندھ پر ڈال ررہے ہیں ،آٹاپنجاب، کے پی میں بھی مہنگا اس میں سندھ کاکیاقصور ہے،باہر سے مہنگی اورغیرمعیاری گندم درآمد کی گئی ۔