پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ترکی میں ہو گی کیونکہ ۔۔۔ آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ نے خاموشی توڑ دی 

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ترکی میں ہو گی کیونکہ ۔۔۔ آخر کار پاکستان کرکٹ ...
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ترکی میں ہو گی کیونکہ ۔۔۔ آخر کار پاکستان کرکٹ بورڈ نے خاموشی توڑ دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اس مرتبہ پاکستان میں نہیں بلکہ استنبول میں ہو گی ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گانے والے فنکار ترکی پہنچ گئے جہاں افتتاحی تقریب ریکارڈ کر کے نشر کی جائے گی۔پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب پاکستان کے بجائے دوسرے ملک میں رکھنے کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے تھے تاہم اب چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آ گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے پی ایس ایل کی کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ کوئٹہ میں بھی کی ہے، ٹیکنیشنز اور بہتر پروڈکشن کوالٹی کے سبب فنکار بیرون ملک گئے۔

مزید :

کھیل -