آسٹرازینیکا ویکسین جلد پاکستان پہنچ جائے گی ،برطانوی ہائی کمیشن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی ہائی کمیشن نے کہاہے کہ آسٹرازینیکا ویکسین جلد پاکستان پہنچ جائے گی ،آسٹرازینیکا کی 17 ملین ڈوز پاکستان پہنچیں گی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کاکہناتھا کہ آسٹرازینیکا کی پہلی سات ملین ڈوز اپریل سے پہلے پاکستان کو مل جائیں گی ،10 ملین ڈوز جون سے پہلے پاکستان پہنچادی جائیں گی ،ویکسین سے 85 لاکھ پاکستانی مستفید ہونگے ،کوویکس پروگرام کے تحت رواں سال پاکستان کو کل 45ملین ڈوز ملیں گی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانوی اور پاکستانی عوام ملکرکورونا کیخلاف جنگ لڑیں گے ،انہوں نے کہاکہ کورونا کے دوران برطانیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،برطانیہ نے پاکستان کو وبا سے نمٹنے کیلئے20 ملین پاﺅنڈ کی امداددی ۔
واضح رہے کہ آسٹرازینیکا 65سال سے زائد عمر سمیت تمام برزگوں کیلئے محفوظ قراردی گئی ہے،ڈبلیو ایچ او کے مطابق ویکسین18 سال اور زائدعمرکے تمام افراد کیلئے موزوں ہے،کورونا ویکسین آکسفورڈیونیورسٹی میں تیار کی گئی ہے۔