بچوں نے بزرگ والد کو بے دخل کردیا، انتہائی دردناک داستان

بچوں نے بزرگ والد کو بے دخل کردیا، انتہائی دردناک داستان
بچوں نے بزرگ والد کو بے دخل کردیا، انتہائی دردناک داستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) مریدکے میں  بچوں نے اپنے دنیاوی معاملات میں کھو  کر بزرگ والد کو بے گھر کردیا ، 70 سالہ نیک محمد کئی سالوں سے ایک کرائے کی دکان میں رہنے اور کھانے پینے سمیت اپنی بقیہ زندگی گزارنے پر مجبور ہے، انہوں نے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ 15 مرلے جگہ کے وہ مالک ہیں، انصاف دلایاجائے اور  رہنے کے لیے بچوں سے تھوڑی سی جگہ دلائی جائے ۔ 

ٹؐمبر مارکیٹ کے قریب بسراء کالونی کے رہائشی نیک علی ولد غلام محمد نے بتایا کہ  دو بچے ہیں اور دونوں شادی شدہ ہیں، پانچ کمرے ہیں لیکن انہیں گھر سے نکال دیا گیا، بچے اپنی بیگمات اور  فیملی کو ترجیح دیتے ہیں اور وہ انہیں اچھا نہیں سمجھتیں جبکہ نیک علی کی اہلیہ کئی سال پہلے فوت ہوچکی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ چھوٹی سی دکان میں پاپڑ ٹافیاں بیچ کر گزارا کرتا ہوں، اسی دکان میں آٹا گوندھتا، سوتا اور یہیں کھاتا پکاتا بھی ہوں، بیمار ہوجاﺅں تو کوئی نہیں پوچھتا، دکان میں رہتے ہوئے آٹھ سال بیت چکے ہیں۔ 

انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ انصاف فراہم کرنے میں مدد کریں، ان کی کوئی صحافی یا ادارہ نہیں سنتا،  زمین اور پانچ  مکان بھی بچوں کے قبضے میں ہیں لیکن وہ کرائے کی دکان میں بقیہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 70سال سے زائد عمر ہوچکی، اب دکھائی بھی ٹھیک نہیں دیتا، حکام سے اپیل ہے کہ میری کوئی خدمت نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ کی ذات کے علاوہ کوئی وارث نہیں،  آمدن نہ ہونے کی وجہ سے انصاف کیلئے کہیں رقم خرچ کرنے کے بھی قابل نہیں ، میں اپنی زمین بھی ناحلف بچوں کو نہیں دینا چاہتا، مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔