بھارت میں خوفناک حادثہ، اتنے افراد جان کی بازی ہار گئے کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا
نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی جنوبی ریاست آندھراپردیش میں مسافروں کولے جانے والی ایک چھوٹی نجی وین ٹرک سے ٹکرانے کے باعث حادثہ کے نتیجہ میں کم ازکم 14افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ایک مقامی پولیس آفیسر نےکہاکہ اتوارکی علی الصبح ہلاک ہونےوالوں میں8خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے تمام بچے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ ضلع کرنول کے گاؤں مادرپورم کے قریب پیش آیا، زخمیوں کو سرکاری ہسپتال بھیج دیاگیا۔پولیس کےمطابق مسافروین تیزرفتاری کےساتھ روڈ ڈیوائڈرسےٹکراگئی اورڈیوائڈرکےاوپرسے پھلانگتی ہوئی سڑک کےدوسری جانب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تصادم کے بعد وین ٹرک کے پہیوں کے نیچے کچلی گئی اورٹرک نےرکنے سے قبل اسے چند میٹرزتک اپنے ساتھ گھسیٹ لیا تھا۔