مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، متعدد جانور ہلاک

مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، متعدد جانور ہلاک
مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، متعدد جانور ہلاک

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) صوفی فقیر کےمقام پر مویشیوں سے بھرا ٹرک ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 25سے زائد  بکرے بکریاں  موقع پر ہی ہلاک جبکہ ٹرک میں سوار چارافراد زخمی ہوگئے۔

 مال مویشیوں سے بھرا ہوا ٹرک کراچی جارہا تھا کہ   خستہ حال روڈ کےباعث حادثے کا شکار  ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں کءی جانور زخمی بھی ہوئے ۔مقامی لوگوں کا کہناہے کہ خستہ تباہ حال روڈ کےباعث آئے روز کئی حادثے معمول بن چکے ہیں  اور انتظامیہ سے مطالبہ کیاہےکہ تباہ حال روڈ کی تعمیر کرائی جائے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -