'گرین لائن بسیں جولائی سے چلنا شروع ہو جائیں گی' اسدعمر نے شہر قائد کے باسیوں کو خوشخبری سنا دی

'گرین لائن بسیں جولائی سے چلنا شروع ہو جائیں گی' اسدعمر نے شہر قائد کے باسیوں ...
'گرین لائن بسیں جولائی سے چلنا شروع ہو جائیں گی' اسدعمر نے شہر قائد کے باسیوں کو خوشخبری سنا دی
سورس:   ٖFile

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت جن دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے اس میں پیش رفت جاری ہے۔ گرین لائن منصوبے کے آخری 2 مراحل پر کام کا آغاز ہوگیا ہے اور امید ہے کہ جون تک بسیں بھی پہنچ جائیں گی، جولائی یا اگست میں گرین لائن چل پڑے گی۔ 

گورنر ہاؤس  کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ایسا شہر جو باقی پاکستان کو وسائل فراہم کرتا ہے اس کو چلانے والے ادارے کے یہ حالات ہیں کہ فائر انجنز نہیں ہیں، اگر فائر انجن ہیں تو ڈیزل اورپیٹرول کے پیسے نہیں ہیں۔ پاکستان میں براہ راست ٹیکسز کی مد میں 40 فیصد جبکہ سندھ کا 90 فیصد سے زائد ریونیو کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے اور پھر کراچی کی یہ حالات انتہائی افسوسناک ہے۔

اسد عمر نے کہ وفاق کی جانب سے شہرِ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں پیش رفت جاری ہے، اورنگی نالے اور گجر نالے کی ڈیزائننگ کر لی گئی ہے، کراچی پورٹ سے فریٹ کوریڈور کے لیے کنسلٹنٹ کام کر رہا ہے۔ گرین لائن کے لیے پروٹو ٹائپ بس جلد تیار ہو جائے گی، کراچی شہر کو اس کا حق نہیں ملا، تاہم وفاق ذمے داری ادا کر رہا ہے۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -