ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سابق کپتان عمران خان نے بھی پھولوں کی تصویر شیئر کروادی، ماضی یاد کرادیا

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سابق کپتان عمران خان نے بھی پھولوں کی تصویر شیئر ...
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سابق کپتان عمران خان نے بھی پھولوں کی تصویر شیئر کروادی، ماضی یاد کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہرسال فروری کی 14تاریخ کو دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے منایاجاتا ہے اور اس دن عمران خان کے بھی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پھولوں والی تصویر شیئرکرادی گئی لیکن اس کا محبت نہیں بلکہ ان کے ماضی سے تعلق ہے ، یہ تصویر 80ءکی دہائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کے ٹور کے موقع پر بنائی گئی تھی ۔
پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان اور وزیراعظم عمران خان کی ماضی کی شیئرہونیوالی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دہائیاں قبل ہونیوالے دورے کے موقع پر پھولوں کی ٹوکری وصول کررہے ہیں، پاکستان نے اس وقت انگلینڈ کیخلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی اور پاکستان جیتا تھا۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)


یہ انگلینڈ کا پہلا دورہ تھا جب پاکستان برطانیہ میں ہی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتا تھا، یہ ٹیسٹ میچ کی تاریخ کی واحد اننگز تھی جس میں گرین شرٹس نے کوئی وائیڈ بال کرائے بغیر 708رنز سکور کیے تھے۔