آسٹریا میں کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سینکڑوں لوگوں کا مظاہرہ 

آسٹریا میں کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ...
آسٹریا میں کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سینکڑوں لوگوں کا مظاہرہ 

  

ویانا(المیر باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہفتہ کی دوپہر کورونا سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی پابندی کے باوجود حکومت کے کورونا اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین ایک بار پھر ویانا میں جمع ہوئے ،پولیس کے مطابق مظاہرین کی تعداد دو ہزار کے قریب تھی ۔ مظاہرین کئی گھنٹے تک شہر کے وسط میں اور ارد گرد پھرتے رہے ۔ ریاستی تشدد کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کرنے پر چار افراد کو گرفتار بھی کیا گیاجبکہ جھڑپوں میں دو خواتین پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئیں۔

 سیکیورٹی فورسز نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ نو نازی گوٹ فریڈ کوسل اور دیگر دائیں بازو کے انتہا پسند بھی ریلی میں شریک ہوئے اور بعض اوقات پولیس کے ساتھ مارچ بھی کرتے رہے بیان میں کہا گیا کہ ماضی کے تجربے نے بتایا کہ اس بار بھی زیادہ بنیاد پرست جذبات رکھنے والے افراد وہاں موجود ہوسکتے ہیں۔ بائیں بازو کے کارکنوں کی طرف سے کوئی جوابی مظاہرہ نہیں ہوا۔

مزید :

بین الاقوامی -