پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور، امریکا ، روس، چین سمیت 40 سے زائد ممالک کی پاک بحریہ کے ساتھ امن مشقیں 

پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور، امریکا ، روس، چین سمیت 40 سے ...
پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور، امریکا ، روس، چین سمیت 40 سے زائد ممالک کی پاک بحریہ کے ساتھ امن مشقیں 
سورس:   Video Grab

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کی پی این ایس قاسم منوڑہ پربین الاقوامی امن مشقوں 2021کاتیسراروز ،  40 سے زائد ممالک کے بحری جہازوں، آبدوزوں ، آپریشنل دستوں کی شرکت۔ مختلف ممالک کی بحریہ کے مندوبین ، عالمی بینڈ ڈسپلے میں موجود ہیں۔ مشقوں میں  دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے عملی مشقوں،حربی صلاحیتوں کامظاہرہ کیاگیا۔ مختلف ممالک کے فوجی بینڈ نے قومی اور جنگی دھنیں بجا کر سماں باندھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے زیر اہتمام پی این ایس قاسم منوڑہ عالمی امن مشقوں 2021 کا آج تیسرا  روز ہے ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔ نیول چیف محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں موجود ہیں۔  پاکستان میرینیز کے دستے نے چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا کو سلامی پیش کی ۔ چالیس سے زائد ممالک کے بحری جہاز ایئر کرافٹ ، سپیشل آپریشن فورسز شریک ہیں جبکہ مختلف ممالک کے آبزروز اور میری ٹائم کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ مشقوں میں حصہ لینے والے ممالک میں چین ، سعودی عرب، ترکی ، امریکا، برطانیہ ، روس، فرانس ، کینیڈا ، اٹلی جاپان، ڈنمارک، جرمنی ، ایران، عراق ، انڈونیشیا ، آذربائیجان ، اردن ، متحدہ عرب امارات، قازقستان ، جبوتی ، بنگلا دیش، فلسطین ، پولینڈ ، قطر اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ 

بین الاقوامی مشقوں کا مقصد آپریشنل ڈرلزاور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کےلیے صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔ مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ سمندری جارحیت سے نمٹنا اور کثیرالجہتی تناظر میں بحری حربی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرنا مقصود ہے۔ آپریشنل ڈرلز کا مقصدسمندرمیں مشترکہ کارروائیوں کے دائرہ کار کو بھی بڑھانا ہے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -