وفاقی وزیرعلی زیدی نے سندھ حکومت کے خلاف ایک اور محاذ کھول دیا

وفاقی وزیرعلی زیدی نے سندھ حکومت کے خلاف ایک اور محاذ کھول دیا
وفاقی وزیرعلی زیدی نے سندھ حکومت کے خلاف ایک اور محاذ کھول دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیربحری امور سیدعلی زیدی نے سندھ حکومت کے خلاف ایک اور محاذ کھول دیاہے اورکہاہے کہ سندھ حکومت اربن فاریسٹ پلانٹیشن مہم کے نام پروفاقی ادارے کی سرکاری زمین پرقبضہ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک پیغام میں سید علی زیدی نے سندھ حکومت کی اربن فاریسٹ پلانٹیشن مہم کو لینڈ گریبنگ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سندھ حکومت اربن فاریسٹ پلانٹیشن کے نام پر کے پی ٹی کی زمین پر قبضہ کر رہی ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے کے پی ٹی نے سندھ حکومت کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

 وفاقی وزیربحری امور کا  کہنا تھا کہ ‏وزیر اعظم عمران کا بلین ٹری سونامی کے تحت اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کر دیا ہے، وزیر اعظم کا چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خود حصہ لینے کے فیصلے سےعمران خان کو اگلے الیکشن میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا مگر آنے والی نسل کو بہت بڑا فائدہ ہوگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -