زاہد محمود نے آج اپنی جادوئی باولنگ کا راز بتا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے زاہد محمود نے اپنے کیرئیر کے پہلے ہی میچ میں شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ،انہوں نے پہلے ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کو مسلسل دو گیندوں پر آوٹ کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی اور چار اوورز میں 40رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔اننگز بریک کے دوران بات کرتے ہوئے زا ہد محمود نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پہلے اوور میں ہی کامیابی ملی ،آج میرا پہلا میچ تھا تو ذہن میں صرف یہ ہی تھا کہ اپنی لائن لینتھ پر ویری ایشن کے ساتھ گیند بازی کرنی ہے ،اس پلان پر عمل کیا اور اللہ نے کامیابی دی ۔