پی ایس ایل کا ترانہ  گانے پرحرا مانی بھی  نصیبو لعل کے حق میں بول پڑیں،انہیں ' رانی' قراردے دیا

پی ایس ایل کا ترانہ  گانے پرحرا مانی بھی  نصیبو لعل کے حق میں بول پڑیں،انہیں ' ...
پی ایس ایل کا ترانہ  گانے پرحرا مانی بھی  نصیبو لعل کے حق میں بول پڑیں،انہیں ' رانی' قراردے دیا
سورس:   ٖFile

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ چھٹے سیزن کے لیے نصیبو لعل کی جانب سے گائے گئے آفیشل ترانے ' گرو میرا'  پر لوگوں کی تنقید پر مشہور پاکستانی ٹی وی اداکارہ حرامانی بھی میدان میں آگئیں اور ان کو پاکستان سپر لیگ کی رانی قرار دے دیا۔ 

ٹی وی اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نصیبو لعل کی حمایت میں ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ناقدین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک پی ایس ایل کا گانا اتنا ہٹ نہیں ہوا جتنا یہ ’گروو میرا‘ ہوا ہے۔ میڈیم آپ نے کمال کر دیا ہے اور مستقبل میں بھی آپ ہی پی ایس ایل کے گانےگائیں۔  

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ ریلیز کیا گیا جس میں گلوکارہ نصیبو لعل ، آئمہ بیگ، ریپر طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔پی ایس ایل 6 کا ترانہ سوشل میڈیا صارفین کو خاص پسند نہ آیا اور سوشل میڈیا پر نصیبو لعل کے خلاف میمز اور تنقید کا نہ تھمنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔معروف گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر کچھ فنکار میدان میں آئے اور ترانے کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب بھی دیا۔

مزید :

ادب وثقافت -تفریح -