ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی کے سالانہ انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ، ڈیموکریٹک اور یونائٹڈ پینل آمنے سامنے

ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی کے سالانہ انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ، ...
ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی کے سالانہ انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ، ڈیموکریٹک اور یونائٹڈ پینل آمنے سامنے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی( یوای ٹی)میں ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے15فروری کو ہونے والے سالانہ انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل  کر لی گئیں، مرکزی پولنگ سٹیشن کیمیکل سیمینار ہال میں بنایا گیا ہے،پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوگی اور سہ پہر 4 بجے  تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق  ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن  یوای ٹی کے سالانہ انتخابات کل 15 فروری کو منعقد ہورہے ہیں۔نیو کیمپس کالا شاہ کا کو میں پولنگ کا وقت ایک بجے جبکہ نارووال ،رچنا کالج گوجرانوالہ اور فیصل آباد کیمپس میں پولنگ 12بجے ختم ہو جائےگی۔الیکشن میں 800سے زائد اساتذہ حق رائے دہی استعمال کریںگے۔الیکشن میں ڈیموکریٹک اور یونائٹڈ پینل آمنے سامنے ہے۔ڈیموکریٹک پینل کی طرف سے ڈاکٹر تنویر قاسم جبکہ یونائٹڈ پینل کی طرف سے ڈاکٹر امجد صدر کے امیدوار ہیں۔ڈیموکریٹک پینل "استاد کو عزت دو" جبکہ یونائٹڈ پینل "پاور آف کائنڈ" کے سلوگن پر الیکشن لڑ رہا ہے۔

الیکشن کمشنر  پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار کے مطابق الیکشن کے انتظامات مکمل کر لیےگئے ہیں۔یوای ٹی مین کیمپس میں مرکزی پولنگ سٹیشن کیمیکل سیمینار ہال میں بنایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -