پاکستان خطےمیں امن بقائےباہمی کےاصولوں پرکاربندہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل ندیم رضا

پاکستان خطےمیں امن بقائےباہمی کےاصولوں پرکاربندہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس ...
پاکستان خطےمیں امن بقائےباہمی کےاصولوں پرکاربندہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل ندیم رضا
سورس: Video Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف  جنرل ندیم رضا نے کراچی میں ہونے والی امن مشقوں 2021 کے تیسرے روز تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن مشقیں 2021  کا کامیاب انعقادعلاقائی استحکام کےلیے پاکستان کے عزم کی تائید ہے۔ ان مشقوں سے علاقائی تعاون اور استحکام کو فروغ ملے گا۔ مشقیں دہشت گردی، میری ٹائم جرائم کے خلاف اتحاد کا مظہر ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن  بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نےبحری امن مشقیں 2021 دیکھیں ، نیول چیف محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں موجود تھے۔   مشقوں میں میری ٹائم انسداد دہشت گردی کا  مظاہرہ کیا گیا، امن مشقوں میں چالیس سے زائد ممالک کے دستے شریک ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کثیر الملکی امن مشقیں 11سے 16فروری تک جاری رہیں گی ، مشقیں دو سال میں ایک بار کی جاتی ہیں۔ امن مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلز کی جارہی ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے پیشہ وارانہ مہارتوں اور کثیر الملکی مشقوں کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔