نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ، لاہور میں35 ہزار اپارٹمنٹس کتنی مدت میں تعمیر کئے جائیں گے ؟ میاں محمودالرشیدنےشہریوں کو خوشخبری سنا دی

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ، لاہور میں35 ہزار اپارٹمنٹس کتنی مدت میں تعمیر کئے ...
نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ، لاہور میں35 ہزار اپارٹمنٹس کتنی مدت میں تعمیر کئے جائیں گے ؟ میاں محمودالرشیدنےشہریوں کو خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشیدنے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت ایل ڈی اے سٹی میں شامل موضع ہلوکی میں واقع آٹھ ہزار کنال اراضی پر 35ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے،پہلےمرحلے میں 10 ارب روپے کی لاگت سے ساڑھے چھ سو کنال اراضی پر چار ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے،چار ہزار فلیٹس تعمیر کرنے کا کام ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر  کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ علاقے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے 20 ارب روپے کا پی سی ون منظور کیا گیا ہے،منصوبے کے تحت  تقریباً10 ارب روپے کی لاگت سے چار منزلہ اپارٹمنٹس کے125بلاک تعمیر کئے جائیں گے، ایک بلاک32رہائشی یونٹوں پر مشتمل ہوگا،ہر اپارٹمنٹ کا رقبہ650مربع فٹ ہوگا جو دو بیڈ رومز پر مشتمل ہوگا۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ ایل ڈی اے کی طرف سے ایک اپارٹمنٹ کی قیمت27لاکھ چھ ہزار پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے، جو آسان ماہانہ اقساط میں وصول کی جائے گی،الاٹمنٹ کےلئےدرخواستیں بینک آف پنجاب کے ذریعے وصول کی جائیں گی،اس مقصد کے لئے اخبارات،ٹیلی ویژن چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے اشتہار دیئے جائیں گے،اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کے لئے ٹینڈر طلب کئے جا چکے ہیں۔