پاری گرل کی ایک اور ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ پاری (پارٹی) ہورہی ہے کی ویڈیو سے مقبول ہونے والی لڑکی دانانیر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ اپنی ویڈیو پر بنائے گئے گانے پر دو لڑکیوں کے ہمراہ ڈانس کر رہی ہے۔
دانا نیرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ڈانس کرنےو الی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'پارٹی تو اب شروع ہو گی ، دوستو اندازہ لگاؤ کہ کیا نیا آنے والا ہے؟ دانانیر نے یہ بھی بتایا کہ وہ کچھ نئےپراجیکٹ پر کام کررہی ہیں تاکہ آپ اگلی پاری (پارٹی )سے لطف اندوز ہوسکیں۔انسٹاگرام پر اب تک دانا نیر کی ویڈیو کو 6 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں لڑکی کہہ رہی تھی کہ یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاری(پارٹی) ہورہی ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہوئی اور اس پر خوب میمز بنیں۔
View this post on Instagram