حسن علی نے ڈیتھ اوورزمیں چھکے کیسے لگائے؟  پاکستانی باؤلر نے خود ہی بتا دیا

حسن علی نے ڈیتھ اوورزمیں چھکے کیسے لگائے؟  پاکستانی باؤلر نے خود ہی بتا دیا
حسن علی نے ڈیتھ اوورزمیں چھکے کیسے لگائے؟  پاکستانی باؤلر نے خود ہی بتا دیا
سورس:   ٖFile

  

ؕلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے آٹھویں نمبر پر آکر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 13 گیندوں پر 20 رنز بنا ئے اور قومی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ جب کھیلنے کے لیے آیا تھا تو پریشر ضرورتھا لیکن  صرف دو باؤنڈریز چاہیے تھیں۔گراؤنڈ گیلی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے باؤلر کےہاتھ سے بال پھسل رہا تھا اور جس کافائدہ بیٹنگ کو ملااور ایک باؤنڈری لگا کر ہمیں مزید ہارڈ ہٹنگ کرنے کا حوصلہ ملا۔ 

ڈیوڈملر کے چھکے مارنےپرسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب وہ کھیل رہے تو تھوڑی پریشانی ہوئی تھی لیکن ہم نے ابتداء میں ہی ان کےاہم کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا تھا جس کی وجہ سے ایک بڑاہدف روکنے میں کامیاب ہوئے۔ 

مزید :

کھیل -