علامہ زبیر ظہیر نےنئے وفاق المدارس کا قیام  خوش آئند قرار دے دیا  

علامہ زبیر ظہیر نےنئے وفاق المدارس کا قیام  خوش آئند قرار دے دیا  
علامہ زبیر ظہیر نےنئے وفاق المدارس کا قیام  خوش آئند قرار دے دیا  

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ اور مر کزی جماعت اہلحدیث کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے پانچ مزید وفاق المدارس کے قیام کےحکومتی فیصلے کو قومی امنگوں کی تر جمانی قرار دیتےہوئے کہا کہ مدارس کے بورڈز کیلئے16 رجسٹرڈ دفاتر قائم کرنا بھی خوش آئند ہے،نئے وفاق المدارس کے قیام سے آنیوالی نسلوں کو دینی تعلیم کے میدان میں بہتری کا موقع ملے گا.

اسلام آباد میں علماء کے وفد سے گفتگو کے دوران علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ نئے وفاق المدارس کا ہر سطح پر خیر مقدم کیاجارہا ہے، توقع ہے کہ حکومت مدراس کی تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں کر یگی، نئے وفاق المدارس کے قیام سےجدید تعلیم کے میدان میں مزید بہتری کےساتھ  آنیوالی نسلوں کو پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں دینی تعلیم فراہم کی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے نام پر سرکاری کنٹرول میں لینے کی کوشش نہیں جائے گی، عالمی سطح پر بھی دینی مدارس کے آزادانہ کردار اور جداگانہ تشخص ضروری ہے،وفاق المدار س کے حوالے سے وفاقی حکومت جو بھی مزید اچھے اقدامات کر یگی ہم ان کا بھر پور ساتھ دیں گے اور یقینی طورپر نئے وفاق المدارس کے قیام سے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو بھی فروغ ملے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -