مین آف دی میچ محمد نواز نے اپنی کارکردگی سے متعلق اہم بات بتا دی 

مین آف دی میچ محمد نواز نے اپنی کارکردگی سے متعلق اہم بات بتا دی 
مین آف دی میچ محمد نواز نے اپنی کارکردگی سے متعلق اہم بات بتا دی 
سورس:   icc

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد نواز نے آج کے اہم میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ محمد نواز نے دو اوورز میں 13سکور دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور پھر ڈیتھ اوورز میں 11گیندوں پر 18سکور بنا کر ٹیم کوفتح دلوائی اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک میں بہت زیادہ تیاری کر کے آیا تھا ،اسی پلان کے ساتھ کھیلا ۔انہوں نے کہا کہ آج باولنگ کرتے ہوئے زیادہ پریشر نہیں تھا چونکہ کنڈیشن ٹف نہیں تھی اس لیے میں گیند بھی آگے پچ کر کے سپن کر نے کی کوشش کر رہا تھا جس میں کامیابی ملی ۔محمد نواز نے بتا یا کہ بیٹنگ میں میری کوشش تھی کہ گیم کے آخر تک کھیلوں اور ٹیم کو جتواﺅں ۔

مزید :

کھیل -