وزیراعلیٰ پنجاب کی بورے والا ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی 

وزیراعلیٰ پنجاب کی بورے والا ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی 
وزیراعلیٰ پنجاب کی بورے والا ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی 
سورس:   ٖFile

  

بورےوالا(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار   نے بورے والا کے مقامی سیاسی شخصیت رانا طاہر کریم  کے مطالبے پر  ضلع وہاڑی کے انڈسٹریل زون کو فعال کرنےا ور بورے والا ہسپتال کے کارڈیک وارڈ کو اپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے بوریوالہ کے نامور سماجی ، سیاسی راہنما رانا طاہر کریم کی سربراہی میں ملک نوشیر لنگڑیال ، راؤ عزیز الرحمٰن ، ظہور ڈوگر سمیت  بوریوالہ کی دیگر سیاسی ، سماجی اور  کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد کی نواحی گاؤں کماداں میں ملاقات  کی۔ ملاقات میں علاقے کے مسائل پر بات چیت کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی  بھی کرائی۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -وہاڑی -