مولانا فضل الرحمان اورشاہد خاقان عباسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ, سرگودھا اور خضدار کے احتجاجی مظاہرے منسوخ

 مولانا فضل الرحمان اورشاہد خاقان عباسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ, سرگودھا ...
 مولانا فضل الرحمان اورشاہد خاقان عباسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ, سرگودھا اور خضدار کے احتجاجی مظاہرے منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے سرگودھا اور خضدار میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو منسوخ کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک رابطے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت سینیٹ انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان اورشاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے بعد پی ڈی ایم کے زیر اہتمام رواں ماہ 23فروری کو سرگودھا اور 27فروری کو خضدار میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے لانگ مارچ کے پیش نظر  منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ۔مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ تمام جماعتیں سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں۔

مزید :

قومی -