جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب خوشی سے نہال ، قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب خوشی سے نہال ، قومی ...
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب خوشی سے نہال ، قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ٹی 20 میچ او رسیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی شاندار باؤلنگ، عمدہ بیٹنگ اور بہترین فیلڈنگ نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سردارعثمان بزدارکا قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں نے میدان میں جس سپرٹ کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے،تیسرا ٹی20 میچ جیت کر پاکستانی ٹیم نے قوم کو خوشیاں دیں،شائقین کرکٹ نے آج کے میچ او رسیریز کو خوب انجوائے کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہٹی 20 سیریزکے لئے شاندار انتظامات پر متعلقہ اداروں اور عملے کو شاباش دیتا ہوں ۔

واضح رہے کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے  تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ  میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو ، ایک  سے اپنے نام کرلی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 165 رنز  کا ہدف گرین شرٹس نے 19 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور یوں ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

مزید :

کھیل -