ایک ارب روپے سے زیادہ کی ہیرا پھیری کا الزام ،ایف بی آر نے ایم جی کیپٹل نامی کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ،مقامی اخبار کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقامی اخبار ’بزنس ریکارڈر‘کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایم جی کیپٹل نامی کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ چین سے پاکستان لائی گئیںگاڑیوں میں انڈر انوائسنگ کا میگا سکینڈل سامنے آیا ہے ۔انڈر انوائسنگ سکینڈل پر وزارتوں ،تحقیقاتی ایجنسیوں کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔کمپنی نے ایم جی ایچ ایس ماڈل کی ایک کار کی قیمت 11ہزار 632ڈالر ظاہر کی جبکہ یہ کار دوسرے ممالک میں 27ہزار ڈالر میں فروخت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کو در آمد کی گئی چار سو گاڑیوں کی انڈر انوائسنگ کے شواہد حاصل ہوئے ہیں ،کمپنی نے چار سو گاڑیوں پر ایک دس کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کی ۔