محمد حفیظ نے ایک بار پھر وکٹ کیپر محمد رضوان کی تعریف کر دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ایک بارپھر محمد رضوان کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ کہ محمد رضوان نےپوری سیریز میں زبردست پرفارمنس دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ اور سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمدرضوان نے بہت زبردست پرفارمنس دی ، وہ مین آف دی سیریز کے اعزاز کے مستحق ہیں۔ انہوں نےکہا کہ محمد نواز نے بطور آل راؤنڈر اپنی صلاحیتوں کو بہتر ہے اور حسن علی کے بارے میں لکھا کہ 'سٹار بیک'۔
محمد حفیظ نے اپنے ڈیبیو میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے باؤلر زاہد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت اچھا کھیلا ، مستقبل میں بھی میری نیک خواہشات آپ کےساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 جیتنے کے بعد محمد حفیظ نے محمد رضوان کی تعریف کی تھی جس پر سابق کپتان سرفراز احمد اور ان کے مابین سوشل میڈیا پر لفظی جنگ ہوئی جس کے بعد پی سی بی کو میدان میں آکر معاملہ رفع دفع کرانا پڑا۔