جاپان میں 7.3 کی شدت کےزلزلے کے جھٹکے، 100 سے زائد افراد زخمی 

جاپان میں 7.3 کی شدت کےزلزلے کے جھٹکے، 100 سے زائد افراد زخمی 
جاپان میں 7.3 کی شدت کےزلزلے کے جھٹکے، 100 سے زائد افراد زخمی 

  

سیئول(رضا شاہ) جاپان میں ہفتہ کی رات7.3 کی شدت  سے  شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب آنے والا زلزلہ تقریبا دس سال قبل آنے والے زلزلے جو فوکوشیما جوہری تباہی کا سبب بنا تھا کی وجہ سے محسوس کیا گیا۔ نشریاتی ادارہ این ایچ کے کے مطابق  فوکوشیما کے ساحل سے گزشتہ رات 11بجے کے قریب محسوس کئے جانے والے زلزلے کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

دوسری جانب  جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی جوہری تنصیبات میں کسی بھی قسم کی غیر معمولی معاملے کی اطلاع نہیں ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے ہفتےاس سے زیادہ سخت جھٹکے کے لئے الرٹ رہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -