پی ایس ایل7، لاہور میں مقابلے زور و شو ر سے جاری

پی ایس ایل7، لاہور میں مقابلے زور و شو ر سے جاری
پی ایس ایل7، لاہور میں مقابلے زور و شو ر سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان سپر لیگ 7 مقابلے زور و شور سے جاری ہیں کراچی میں پہلے مرحلہ کے کامیاب اختتام کے بعد لاہور میں دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف بھرپور طاقت سے میدان میں اتر رہی ہیں جبکہ شائقین بھی میچز میں بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے سٹیڈیم کا رخ کررہے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں پچاس فیصد شائقین کی آمد کے باوجود سٹیڈیم ابھی تک ہاؤس فل نہیں ہوسکا ہے امید ہے کہ اگلے کھیلے جانے والے میچوں میں شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم کا رخ ضرور کرے گی ایونٹ میں ملتان سلطانز کی ٹیم سب سے عمدہ پرفارمنس کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے گزشتہ روز اس کو لاہورقلندرز کے ہاتھوں ایونٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اسی طرح سے دوسرے نمبر پر اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں موجود ہیں پشاور اور کراچی کنگز کی ٹیمیں دوڑ میں پیچھے ہیں خاص طور پر کراچی کنگز کی ٹیم نے ایونٹ میں اپنے چھ میچوں میں سے اب تک ایک بھی میچ میں کامیابی حاصل نہیں  جس کے بعد اس کی ایونٹ میں مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں جوں جوں ایونٹ اختتام کی جانب گامزن ہے ایونٹ میں مزید دلچسپی بڑھ رہی ہے امید ہے کہ آئندہ کھیلے جانے والے میچوں میں شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم کا رخ کرے گی اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سپر لیگ بہت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے  او ر پوری دنیا میں اس کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

مزید :

رائے -کالم -