مبینہ زیادتی کا شکار خواتین کا اپنے گائوں واپس جانے سے انکار، خاندان نقل مکانی کرگیا

مبینہ زیادتی کا شکار خواتین کا اپنے گائوں واپس جانے سے انکار، خاندان نقل ...
مبینہ زیادتی کا شکار خواتین کا اپنے گائوں واپس جانے سے انکار، خاندان نقل مکانی کرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور خاص (ویب ڈیسک)    نو کوٹ میں مبینہ زیادتی کی شکار 2 خواتین نے خوف کے مارے اپنے گاؤں واپس جانے سے انکار کردیا تاہم متاثرہ خاندان دوسری جگہ منتقل ہوگیا، متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مار پیٹ کی،گھر سے اٹھا کر ایک بیٹھک میں لے گئے  تھے  جبکہ  پوری رات ظلم کیا اور  ننگے پیر بھگایا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق   عینی شاہدین کے مطابق دو سو کے لگ بھگ افراد نے اسلحے اور کلہاڑیوں کے ساتھ حملہ کیا ، بہت دیر تک فائرنگ کرتے رہے  تاہم  پولیس اس کیس کے دو مرکزی ملزمان اب تک نہیں پہنچ پائی جبکہ  مجموعی طورپر 22 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے پولیس حکام کو 15 فروری کو طلب کر رکھا ہے ۔یاد رہے کہ 6 فروری کو مسلح افراد نے گھر پرحملہ کرکے 18 سالہ لڑکی اور اس کی 20 سالہ بھابھی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔