کشمیر سنو ہائیک کی شرٹ کی رونمائی کر دی گئی
مظفر آباد (ویب ڈیسک) کشمیر سنو ہائیک کی شرٹ کی رونمائی کر دی گئی , کشمیر سنو ہائیک بروز ہفتہ صبح نو بجے باغ الپائن کلب کے زیر اہتمام انعقاد پذیر ہو گی .
سنو ہائیک کا آغاز سدھن گلی سے ہو گا جس میں مشہور لیجنڈری کوہ پیما علی سدپارہ شہید کے فرزند ساجد سدپارہ، الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق اور جنرل سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری کے علاوہ مشہور قومی و بین الاقوامی ایتھلیٹ شرکت کریں گے ۔
بتایا گیا ہے کہ ہر کوئی اس میں حصہ لے سکتا ہے ، اس کی کوئی رجسٹریشن فیس نہیں ، شرکاء کو تعریفی اسناد ، شرٹس ، ٹوپیاں اور ریفریشمنٹ پیش کی جائے گی ۔