آرمی چیف سے ایرانی وزیرداخلہ کی ملاقات، افغانستان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایرانی وزیرداخلہ کی ملاقات، افغانستان سمیت دیگر امور پر تبادلہ ...
آرمی چیف سے ایرانی وزیرداخلہ کی ملاقات، افغانستان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ    اور ایرانی وزیرداخلہ  احمد واحدی  کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات  عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ  وفدکےہمراہ جی ایچ کیو پہنچے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  پاک ایران باہمی تعاون خطےمیں امن کیلئےضروری ہے۔ پاک ایران بارڈرامن اوردوستی کی سرحدہے۔ پاک ایران بارڈرپردہشتگردوں کوپنپنےنہیں دیں گے۔
ایرانی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مستحکم افغانستان خطےکی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خطےکےامن کیلئےپاکستان کی کوششیں قابل قدرہیں۔افغانستان کی  امدادپرپاکستان کاکردارقابل ستائش ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -