سہ فریقی فائنل: پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا،ٹیم میں بڑی تبدیلی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سہ فریقی فائنل کیلئے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف فائنل کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کرلیا گیا۔
پاکستان پلیئنگ الیون میں بابراعظم، فخرزمان، سعود شکیل، محمد رضوان،سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، طیب طاہر، فہیم اشرف بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں،شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد پاکستان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں،آل راؤنڈر فہیم اشرف تین ملکی سیریز میں اپنا پہلامیچ کھیلیں گے۔