سہ ملکی سیریز فائنل، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

سہ ملکی سیریز فائنل، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 
سہ ملکی سیریز فائنل، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن )سہ ملکی سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے ساز گار لگ رہی ہے،  اس لیے پہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا، آج کا دن نیا ہے،ٹرافی اپنے نام کریں گے۔

کپتان نیوزی لینڈ ٹیم مچل سینٹنر نے کہا کہ آج پچ پر گھاس کم نظر آرہی ہے ، ہائی اسکورنگ میچ ہوگا، وکٹ عمومی طورپر پر اچھی لگ رہی ہے،اچھی بولنگ کرانےکی کوشش کریں گے۔

سینٹنر کے مطابق میٹ ہینری اور بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی اور نیتھن اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں بابر اعظم، فخر زمان، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ابرار احمد شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -