کئی مہینوں کی محنت کے بعد نوکری ملی، لیکن ایسا کام ہوگیا کہ خاتون پہلے 10 منٹ میں ہی ایسی بھاگی کہ ٹفن بھی بھول گئی

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا میں ایک خاتون نے صرف 10 منٹ میں ڈے کیئر کی نوکری چھوڑ دی کیونکہ وہ "چیختے چلاتے بچوں" کو برداشت نہیں کر سکی۔
نیوز 18 کے مطابق 32 سالہ سوفی وارڈ نے کئی مہینوں کی محنت اور بار بار درخواستیں دینے کے بعد یہ نوکری حاصل کی تھی لیکن وہ پہلے ہی دن کام چھوڑ کر اتنی تیزی سے بھاگیں کہ اپنی کھانے کا ٹفن باکس تک لینا بھول گئیں۔
سوفی برطانیہ سے تعلق رکھتی ہیں اور آسٹریلیا میں نوکری کی تلاش میں تھیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا "میں نے پہلے کبھی بچوں کے ساتھ کام نہیں کیا تھا، اور مجھے 10 چیختے چلاتے بچوں کے ساتھ رکھا گیا۔ میں برداشت نہیں کر سکی اور فوراً وہاں سے نکل آئی۔"
سوفی نے بتایا کہ وہ مہینوں سے ملازمت کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں۔ کئی سپر مارکیٹس نے انہیں مسترد کر دیا۔ جب انہوں نے ریٹیل اسٹورز میں اپنا ریزیومے دیا، تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ وہ تین انٹرویوز دے چکی تھیں لیکن ہر بار انہیں جواب دیے بغیر نظر انداز کر دیا گیا۔
سوفی نے وضاحت کی کہ آسٹریلیا میں نوکری تلاش کرنا ان کے لیے انتہائی مشکل ثابت ہو رہا ہے لیکنمایوسی کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کوئی بھی کام کرلیں۔