ٹرائی نیشن سریز جیتنے کے بعد مچل سینٹنر کا بیان

ٹرائی نیشن سریز جیتنے کے بعد مچل سینٹنر کا بیان
ٹرائی نیشن سریز جیتنے کے بعد مچل سینٹنر کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے پاکستان کے خلاف جیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت خوش آئند ہے لیکن اس کا اصل مطلب تب ہوگا جب ہم چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلیں گے۔

سینٹنر نے  کہا یہ پچ ہماری توقع سے تھوڑی سست تھی۔ ہمارا منصوبہ یہ تھا کہ اچھی باؤلنگ کر کے دباؤ بنایا جائے۔ اگر ہم شروع میں وکٹیں حاصل کر لیں تو مڈل اوورز میں کام آسان ہو جاتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے باؤلر او رورک کی تعریف کرتے ہوئے سینٹنر نے کہاجب وہ گیند کو اتنا سوئنگ کر رہا ہو تو بلے بازوں کے لیے مشکل ہو جاتی ہے۔ اسی طرح پاور پلے میں بیٹنگ کرنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے سینٹنر نے کہا ڈفی نے بھی اچھی باؤلنگ کی، لیتھم کے لیے بھی یہ اننگز اہم تھی،  وہ خود بھی اس سے مطمئن ہیں، ہم جانتے ہیں کہ وہ کتنا اچھا کھلاڑی ہے، یہ صرف وقت کی بات تھی۔ مختلف کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا ٹیم کے لیے اچھا اشارہ ہے نیوزی لینڈ کے کپتان نے واضح کیا کہ یہ جیت اچھی ہے، لیکن اصل امتحان چیمپئنز ٹرافی میں ہوگا،  ٹیم کا فوکس آئندہ بڑے ٹورنامنٹ کی تیاری پر ہے تاکہ ہر کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا سکے۔

مزید :

کھیل -