آدمی نے ہنی مون پر بیوی کو قتل کردیا، عدالت نے سزا سنادی

آدمی نے ہنی مون پر بیوی کو قتل کردیا، عدالت نے سزا سنادی
آدمی نے ہنی مون پر بیوی کو قتل کردیا، عدالت نے سزا سنادی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیجی کے لگژری ٹرٹل آئی لینڈ ریزورٹ میں ہنی مون کے دوران بیوی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے والے امریکی شہری بریڈلی ڈاسن کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ 41 سالہ بریڈلی ڈاسن سالہ آئی ٹی سپیشلسٹ ہیں۔ انہوں  نے اپنی نئی نویلی دلہن 36 سالہ کرسٹی چین کو باتھ روم میں وحشیانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ 10 جولائی 2022 کو پیش آیا۔ پولیس نے فیجی کے پُرتعیش ریزورٹ کے ایک نجی کمرے "بیور 15" میں چین کی خون میں لت پت لاش برآمد کی۔

 جوڑے نے شادی کے  پانچ ماہ بعد ہنی مون کے لیے فیجی کا سفر کیا تھا۔ واقعے کی رات ساحل پر پارٹی کے دوران دونوں کے درمیان نشے کی حالت میں جھگڑا ہوا جو باتھ روم میں ایک وحشیانہ حملے پر ختم ہوا۔ اس کے بعد ڈاسن جزیرے سے ایک چوری شدہ کشتی کے ذریعے فرار ہو گیا۔

عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران، جسٹس ریاض حمزہ نے سزا سناتے ہوئے کہا "جو ایک خوشگوار اور یادگار چھٹی ہونی چاہیے تھی، وہ مقتولہ اور اس کے خاندان کے لیے ایک بھیانک خواب بن گئی جس نے انھیں ناقابل برداشت غم اور تکلیف میں مبتلا کر دیا۔" عدالتی فیصلے کے مطابق ڈاسن کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے اور وہ 18 سال بعد پیرول کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

فوکس نیوز کے مطابق ہوٹل کے عملے نے بتایا کہ رات گئے کرسٹی چین ریزورٹ کے فلوٹنگ بار میں اداس نظر آ رہی تھیں۔ کچھ دیر بعد جوڑے کے درمیان شدید جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ کمرے کی طرف روانہ ہوئے۔ صبح کے وقت جب جوڑا ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے لیے نہیں آیا تو ہوٹل انتظامیہ کو تشویش ہوئی۔ جب ایک ملازم نے کمرہ چیک کیا تو چین کی لاش باتھ روم میں خون میں لت پت پڑی تھی۔ اس کے جسم پر زخموں اور چوٹوں کے متعدد نشانات تھے۔  ہوٹل کے ملازمین کو معلوم ہوا کہ ڈاسن جزیرے سے فرار ہو چکا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -