بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد کوئٹہ میں میتوں کی تدفین کردی گئی

بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد کوئٹہ میں میتوں کی تدفین کردی گئی
بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد کوئٹہ میں میتوں کی تدفین کردی گئی

  

کوئٹہ ، کراچی ، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد کوئٹہ کے علمدار روڈ پردھرناختم کردیاگیاہے اور لواحقین نے اپنے پیاروں کی تدفین کردی ۔ قومی یکجہتی کونسل کے رہنماءقیوم چنگیزی نے باقاعدہ دھرنے کے خاتمے کا اعلان کیاجس کے بعد کوئٹہ کے دھماکوں میںجاں بحق افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی اجتماعی نمازہ جنازہ بہشت زہرہ قبرستان میں اداکی اور تدفین کردی۔ کوئٹہ میں لاشیں اُٹھائے جانے کے اعلان کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں بھی دھرنے ختم ہوگئے ہیں ، اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سمیت سرگودھا، خوشاب اور راولپنڈی میں فیض آبا دکے مقام پر ہونیوالا دھرنا ختم کردیاگیاہے۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -