سپیکر بلوچستان اسمبلی کی برطرفی کیخلاف درخواست کی سماعت ، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ طلب کرلیا

سپیکر بلوچستان اسمبلی کی برطرفی کیخلاف درخواست کی سماعت ، سپریم کورٹ نے ...
سپیکر بلوچستان اسمبلی کی برطرفی کیخلاف درخواست کی سماعت ، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے سپیکر اسلم بھوتانی کی طرف کیخلاف دائر درخواست پر ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ طلب کرلیااور قراردیاہے کہ عدالت نے بلوچستان حکومت سے کام سے نہیں روکاتھا۔ دوران سماعت اسلم بھوتانی کے وکیل نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پاس اسمبلی کا اجلاس بلانے کا اختیار نہیں تھااور عدالت کے بارہ اکتوبر کے فیصلے کے بعد اجلاس غیر قانونی تھا کیونکہ عدالت نے وزیراعلیٰ سے اختیار لے لیاتھاجس پر عدالت نے واضح کیاکہ بلوچستان حکومت کو کبھی کام سے نہیں روکا، ایساکوئی حکم نہیں دیاجس سے بے یقینی پیداہوتاہم عدالت نے کہاتھاکہ صوبائی حکومت اپنا آئینی جواز کھوچکی ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان اسمبلی کا بزنس نہیں چلاسکتے اور یہ بھی کہاتھاکہ صوبے میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ عدالت نے ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کی نقل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت بائیس جنوری تک ملتوی کردی ۔