پارک کو نقصان پہنچانے پر پی ایچ اے کا منہاج القرآن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پارک کو نقصان پہنچانے پر پی ایچ اے کا منہاج القرآن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
پارک کو نقصان پہنچانے پر پی ایچ اے کا منہاج القرآن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) منہاج القرآن کے جلوسوں اور جلسوں کے دوران پارکوں اور گرین بلٹس کو پہنچنے والے نقصان کا پی ایچ اے کی ٹیم نے جائزہ لیا اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی (پی ایچ اے ) لاہور کی انکوائر ی ٹیم نے ماڈل ٹاﺅن کا دورہ کیااور گرین بیلٹ و پارک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا۔پی ایچ اے کے مطابق منہاج القرآن انتظامیہ نے بلا اجازت مینار پاکستان پر بھی جنگلے توڑ کر ٹرک کھڑے کیے اور کیمپ لگائے ۔ اُن کاکہناتھاکہ انتظامیہ کو باربار نوٹس جاری کیے گئے لیکن جواب نہیں آیا، نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کریں گے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -