مصرکے سابق صدر حسنی مبارک کی عمرقید کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

مصرکے سابق صدر حسنی مبارک کی عمرقید کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور
مصرکے سابق صدر حسنی مبارک کی عمرقید کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی عمرقید کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔حسنی مبارک کو اپنی حکومت کے مخالف مظاہرین کی اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا جس کے الزام میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق عدالت نے ملک کے سابق وزیر داخلہ حبیب الادل کے خلاف مقدمے کی بھی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔عدالتی حکم کے مطابق حسنی مبارک کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی بھی دوبارہ سماعت کی جائے گی۔ گی واضح رہے کہ سابق صدر کوجیل میں گر کر زخمی ہونے کی وجہ سے فی الحال فوجی ہسپتال میں رکھا گیا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -