نیم قبائلی علاقوں میں لیویز اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی سے انکار کردیا

نیم قبائلی علاقوں میں لیویز اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی سے انکار کردیا
نیم قبائلی علاقوں میں لیویز اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی سے انکار کردیا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کے نیم قبائلی علاقوں میں لیویز اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی سے انکار کردیاہے اور اڑھائی ہفتوں سے چیک پوسٹیں خالی پڑی ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نیم قبائلی علاقوں میں دو سو سے زائد لیویز اہلکاروں نے جدید اسلحہ اور مناسب تربیت کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے فرائض کی انجام دہی سے انکار کردیاہے ۔نجی چینل کے ذرائع نے بتایاکہ کئی چیک پوسٹیں گذشتہ اٹھارہ روز سے خالی پڑی ہیں لیکن لیویز اہلکاروں کی غیر حاضری کے باوجود انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ پشاور کے مضافاتی علاقوں میں قائم لیویز چوکیاں بھی غیر محفوظ ہیں ۔

مزید :

پشاور -